امریکہ: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں فعال،آبادی کو چوکنا کر دیا گیا

بتایا گیا ہے کہ  آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا،آتش فشاں کے پھٹنے سے گیسوں کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو چوکس رہنے کا کہا گیا ہے

1912528
امریکہ: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں فعال،آبادی کو چوکنا کر دیا گیا

امریکی ریاست ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ’مونا لوا‘ 40 سالوں بعد پھٹنا شروع ہوگیا ہے۔

امریکی ارضیاتی تحقیقاتی مرکز کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا ایک طرف سے نیچے بہہ رہا ہے، آتش فشاں سے فی الحال انسانی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا،آتش فشاں کے پھٹنے سے گیسوں کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔

 اس جزیرے کے کچھ حصوں پر راکھ جمع ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے متعدد  پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ  امریکی حکام نے گزشتہ ماہ دنیا کے سب سے بڑے آتش فشاں والے جزیرے کے رہائشیوں کو مونا لوا کے پھٹنے سے متعلق متنبہ کیا تھا۔

ہوائی ریاست کے جزیروں پر موجود ماونا لوا آتش فشاں بحر الکاہل سے 13,679 فٹ بلندی پر ہے، یہ آخری بار مارچ اور اپریل 1984 میں پھٹا تھا۔



متعللقہ خبریں