یورپی ممالک میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی

یورپ کے 35 ممالک میں 9 اگست سے ریکارڈ کئے گئے مونکی پاکس کیسوں کا 99 فیصد مردوں پر مشتمل ہے

1866827
یورپی ممالک میں مونکی پاکس کیسوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی

یورپی ممالک میں مونکی پاکس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 17 ہزار 509 ہو گئی ہے۔

یورپ کے امراض کےسدّباب و کنٹرول مرکزECDC اور عالمی ادارہ صحت WHO کی مشترکہ کاروائیوں کے مطابق یورپ کے 35 ممالک میں 9 اگست سے ریکارڈ کئے گئے مونکی پاکس کیسوں کا 99 فیصد مردوں پر مشتمل ہے۔

مریضوں کے 40 فیصد کی عمریں 31 سے 40 سال کے درمیان، 24 فیصد کی 41 سے 50 اور 23 فیصد کی 18 سے 30 سال  کے درمیان ہیں۔

کیسوں کا 13 ہزار سے زائد حصہ اسپین، جرمنی، برطانیہ اور فرانس  سے متعلق ہے۔

اسپین میں مونکی پاکس مریضوں کی تعداد 5 ہزار 162، جرمنی میں 2 ہزار 982، برطانیہ میں 2 ہزار 973 اور فرانس میں 2 ہزار 423 ہے۔

مریضوں کی اکثریت میں جلد پر سرخی، خارش، بخار، تھکن، پٹھوں اور سر میں درد اور کپکپی کی علامات دیکھی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں