سعودی عرب، 80 ملین برس قدیم جانوروں کے باقیات کی دریافت

عودی جیولوجیکل  ریسرچ  ادارے  نے دوبا اور املوک شہروں میں قدیم دور کی مخلوق کے حوالے سے اہم معلومات تک رسائی حاصل کی ہے

1836181
سعودی عرب، 80 ملین برس قدیم جانوروں کے باقیات کی دریافت

سعودی عرب میں 80 ملین سال پرانے سمندری مخلوق کے  باقیات  دریافت ہوئے ہیں۔

سعودی جیولوجیکل  ریسرچ  ادارے  نے دوبا اور املوک شہروں میں دریافت ہونے والی باقیات کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس خطے میں ایک ماہر ٹیم کے کام کے نتیجے میں 80 ملین سال قبل  نسل ختم ہونے والی سمندری مخلوق کے باقیات دریافت ہوئے ہیں۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ایبہ الخلیل نے کہا کہ دریافت کی جگہوں پر پائے جانے والے مختلف قسم کے فقاری اور غیر فقاری فوسلز کے علاوہ اتھلے اور ساحلی سمندری ماحول میں پیدا ہونے والے پودوں   کا وجود  درمیانی اور جدید (کریٹاسیئس - میوسین) ارضیاتی زندگی کے ادوار سے  تعلق رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں