منکی پاکس(آبلہ بندر) کی وجوہات جاننے کی کوشش میں ہیں:عالمی ادارہ صحت

سربراہ عالمی ادارہ صحت، ٹیڈروس ایڈہنم کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے

1830946
منکی پاکس(آبلہ بندر) کی وجوہات جاننے کی کوشش میں ہیں:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ  روز منکی پاکس(آبلہ بندر) کے یورپی ممالک میں پھیلاؤ پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں وائرل انفیکشن کے یورپ میں 100 سے زائد مریض سامنے آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، اس وائرل انفیکشن کے پھیلاؤ پر گفتگو کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی کمیٹی نے اسٹریٹجک اور تکنیکی مشاورتی گروپ       سے ملاقات کی ہے، جو اس طرح کے امراض    کے خطرات کے بارے میں مشورہ دیتا ہے جو کہ عالمی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ، اس انفیکشن کے پھیلاؤ کے حوالے سے یہ فیصلہ کرنا  ابھی قبل از وقت ہوگا کہ اس وبا کو عالمی وبا قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کی جائے، جیسے کہ اس سے پہلے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے لاگو کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر آفیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ انفیکشن اس وقت عام لوگوں کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنتا نہیں نظر آرہا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت، ٹیڈروس ایڈہانم کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ منکی پاکس بیماری سے متعلق صورتحال کا جائزے لے رہے ہیں۔

ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا ہے کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس، بیلجیم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں منکی پاکس  واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل   ہے۔

 منکی پاکس عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ بہت کم پائی جانے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ افریقا میں پائی جاتی ہے۔

اس بیماری کی علامات میں نزلہ  اور بغلوں کے اندر سوجن شامل ہے، اس بیماری میں لاحق ہونے والے مریضوں کو چہرے اور جسم پر چکن پاکس جیسی خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، منکی پاکس کے شکار مریضوں کے صحتیاب ہونے کا دورانیہ 2 سے 4 ہفتے ہے۔



متعللقہ خبریں