شمالی کوریا: کورونا وائرس کے مریض "گرم مشروب اور نمک والا پانی" استعمال کریں

کووِیڈ۔19 کے مریض ادرک اور دیگر جڑی بوٹیوں کی چائے پیئیں اور نمک مِلے پانی سے غرارے کریں: روڈونگ سیمنن

1829923
شمالی کوریا: کورونا وائرس کے مریض "گرم مشروب اور نمک والا پانی" استعمال کریں

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے وائرس کے مریضوں کو "گرم مشروب اور نمک والا پانی" استعمال کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔

شمالی کوریا میں کہ جو وباء کے آغاز سے ماضی قریب تک وباء سے محفوظ ہونے کا دعوے دار رہا ہے، حالیہ دنوں میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملکی خبر رساں ایجنی KCNA کے مطابق آج مزید 2 لاکھ 63 ہزار افراد میں بخار کی علامات کی وجہ سے وائرس کے کیسوں کی کُل تعداد 2،24 ملین اور مزید 2 اموات کے بعد جانی نقصان کی کُل تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں 7 لاکھ 54 ہزار 810 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق وائرس کے خلاف موئثر ادویات تک رسائی اور ویکسین کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا وائرس کے خلاف روایتی طریقہ ہائے علاج کی تجویزیں دے رہا ہے۔

 سال 2020 کے آغاز میں خود کو وباء سے دُور رکھنے کے لئے ملکی انتظامیہ نے داخلے و خروج کے لئے سرحدیں بند کر دی تھیں۔ اب تک بیرونی ممالک سے طبّی تعاون بھی قبول نہیں کیا گیا۔

حزب اقتدار کے حامی روزنامہ روڈونگ سیمنن کے مطابق معمولی علامات والے کووِیڈ۔19 مریضوں کو ادرک اور دیگر جڑی بوٹیوں کی چائے پینے اور نمک مِلے پانی سے غرارے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس مقصد کے لئے ٹنوں کے حساب سے نمک دارالحکومت پیونگ یانگ بھیج دیا گیا ہے۔

ملک میں ناکافی نظامِ صحت اور ویکسین کی عدم موجودگی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر وباء کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں