عالمی ادارہ صحت: الکحل کی وجہ سے مرنے والوں کا 13،5 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے

دنیا میں الکحل کی وجہ سے ہر سال اوسطاً 3 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں 13،5 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے: عالمی ادارہ صحت

1824833
عالمی ادارہ صحت: الکحل کی وجہ سے مرنے والوں کا 13،5 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے

دنیا میں الکحل کی وجہ سے ہر سال اوسطاً 3 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں 13،5 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی "سرحد پار مارکیٹنگ اور اشتہارات کو منّظم شکل دے کر الکحل کے نقصانات میں کمی" کے زیرِ عنوان شائع کردہ رپورٹ میں الکحل کے مضرِ صحت اثرات اور الکحل مصنوعات کے گلوبل اشتہارات کے بُرے اثرات کے موضوعات پر غور کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 3 ملین افراد الکحل کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ الکحل کی وجہ سے واقع ہونے والی اموات دنیا بھر کی کُل اموات کا 5 فیصد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کے پھیلاو نے الکحل کے اشتہارات کے پھیلاو میں بھی سہولت پیدا کی ہے۔ خاص طور پر بڑے پیمانے کے ٹورنامنٹوں اور اسپورٹس مقابلوں میں الکحل کے اشتہارات کو وسیع جگہ دی جاتی ہے۔ سینما فلموں میں بھی الکحل کے اشتہارات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس دائرہ کار میں 1996 سے 2015 تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 100 فلموں میں سے نصف میں مارکہ الکحل مصنوعات کا تعارف کروایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں