چین نے فائزر کووڈ۔19 ٹیبلٹ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

نیشنل میڈیسن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیاہے کہ ’پاکسلووِڈ‘ نامی دوا کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کا جائزہ لیا گیا اور اس کے استعمال کی مشروط منظوری دے دی گئی

1777519
چین نے فائزر کووڈ۔19 ٹیبلٹ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

چین نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا وائرس ٹیبلٹ  کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

نیشنل میڈیسن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیاہے کہ ’پاکسلووِڈ‘ نامی دوا کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کا جائزہ لیا گیا اور اس کے استعمال کی مشروط منظوری دے دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ دوا ان مریضوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جن کی بیماری کی کمزور یا اعتدال پسند علامات ہیں، جہاں علامات کے بڑھنے سے جان لیوا خطرہ ہو سکتا ہے، اور یہ صرف ان لوگوں کو معالج کے مشورے سے دی جا سکتی ہے جو بوڑھے ہیں یا دائمی گردے، قلبی، پھیپھڑوں یا ذیابیطس کے مریض ہیں۔



متعللقہ خبریں