اومیکرون تمام تر سابقہ ویریئنٹس پر حاوی ہو چکا ہے، ڈبلیو ایچ او
گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 22 ملین نئے کووِڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جب کہ 59 ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ بڑی حد تک دنیا بھر میں دیگر اقسام پر حاوی ہے، وبا کے موجودہ حالات اومیکرون کے عالمی پھیلاؤ کی خصوصیت سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ہفتہ وار کوویڈ 19 اپ ڈیٹ رپورٹ میں، ہفتہ وار کوویڈ 19 کیس اور جان کی بازی ہارنے کی شرح میں اضافہ اور اومیکرون قسم کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
24 سے 30 جنوری کے درمیان عالمی سطح پر کووِڈ 19 کے واقعات پچھلے ہفتے کے مقابلے تقریباً اسی شرح سے بڑھے، جب کہ گزشتہ ہفتے میں جانی نقصان میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 22 ملین نئے کووِڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے، جب کہ 59 ہزار سے زیادہ لوگ اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
یہ واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کے الفا، بیٹا، گیما، ڈیلٹا ، لمبڈا اور میو ویریئنٹس میں عالمی سطح پر کمی آئی ہے، جبکہ اومیکرون نے تقریبا ً تمام پرانی اقسام کی جگہ لے لی ہے۔