ہمیسٹرز سے اومیکرون انسانوں میں منتقل ہونے کا انکشاف

تحقیق کے لیے پالتو جانوروں کی دکانوں سے جمع کیے گئے جانوروں کے نمونوں کی جانچ کی گئی

1770205
ہمیسٹرز سے اومیکرون انسانوں میں منتقل ہونے کا انکشاف

کورونا وائرس ہیمسٹرز سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ ہانگ کانگ کے محققین کو شواہد ملے ہیں کہ ہیمسٹر انسانوں میں  وائرس منتقل کر سکتے ہیں، جو انسانوں کے درمیان انفیکشن کو جانوروں سے جوڑ سکتے ہیں۔

دی لانسیٹ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے پہلا دستاویزی ثبوت فراہم کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ ہیمسٹرز سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے لیے پالتو جانوروں کی دکانوں سے جمع کیے گئے جانوروں کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ٹیسٹوں کے نتیجے میں، "ہیمسٹر سے انسان کی منتقلی" کے دو مختلف  کیسسز کا مشاہدہ کیا گیا۔

مطالعہ کے مطابق، زیر بحث ہیمسٹرز ہانگ کانگ کو درآمد کرنے سے پہلے وائرس کا شکار تھے محققین کو مشورہ دیا کہ پالتو جانوروں کی تجارت سرحدوں کے پار کوویڈ 19 کے پھیلاؤ میں سہولت فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

"اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گھریلو ہیمسٹر کوویڈ 19 سے متاثر ہو سکتے ہیں اور وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔ ہیمسٹرز میں گردش کرنے والا کوویڈ 19 وائرس انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔"



متعللقہ خبریں