برڈ فلو نیدر لینڈ میں بھی پہنچ گیا

تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا جائیگا

1767354
برڈ فلو نیدر لینڈ میں بھی پہنچ گیا

نیدرلینڈ میں امورِ زراعت کی وزارت نے اعلان کیا  ہے کہ ملک کے ایک فارم میں برڈ فلو کی انتہائی متعدی بیماری کا تعین ہوا ہے اورتقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا جائیگا۔

وزارت نے کہا کہ نورڈ ہالینڈ صوبے میں پولٹری فارموں کو بند کر دیا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ برڈ فلو کس حد تک پھیل چکا ہے۔

دریں اثنا، صوبہ نورد برابانٹ کے ایک فارم میں برڈ فلو کی وبا کے تعین   کے بعد اعلان کیا گیا کہ 46 ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں