امریکہ اور یورپ اومی کرون کی لپیٹ میں

امریکہ میں ایک روز میں کورونا واقعات کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں 6 لاکھ 77 ہزار نئے واقعات سامنے آئے جب کہ 1770 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہوگئے

1758357
امریکہ اور یورپ  اومی کرون کی لپیٹ میں

امریکہ اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا واقعات کا سیلاب آگیا۔

خبرکے مطابق، امریکہ میں ایک روز میں کورونا واقعات کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں 6 لاکھ 77 ہزار نئے واقعات سامنے آئے جب کہ 1770 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

ادھر فرانس میں بھی پہلی بار ایک دن میں 3 لاکھ سے زائد کورونا واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں کووڈ کے ایک لاکھ 94 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ اسپین ایک لاکھ 37 ہزار اور اٹلی میں ایک لاکھ 89 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔



متعللقہ خبریں