کینسر کی تشخیص کا نیا اور کار آمد طریقہ دریافت

انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو مریض کے خون میں میٹابولائٹس نامی کیمیکلز کی پیمائش کر سکتا ہے

1757306
کینسر کی تشخیص کا نیا  اور کار آمد طریقہ دریافت

انسانی جسم میں کینسر کی تشخیص کا نیا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو مریض کے خون میں میٹابولائٹس نامی کیمیکلز کی پیمائش کر سکتا ہے۔

یہ ٹیسٹ خون میں میٹابولائٹس کی پیمائش کے لیے مقناطیسی میدانوں اور ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے اورانسانی جسم میں کینسر کی موجودگی اور اس کے پھیلاؤ کا تعین ہوتا ہے۔

محققین نے وضاحت کی کہ یہ ٹیسٹ کینسر کی متعدد اقسام کا پتہ لگا سکتا ہے اور غیر مخصوص علامات والے مریضوں میں بھی کینسر کی موجودگی کی نشاندہی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ ٹیسٹ سبک رفتار اور سستا ہے، لہذا اس سے کینسر کی جلد تشخیص میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔



متعللقہ خبریں