بائیون ٹیک نے انتڑیوں کے کینسر کی ویکسین کے تجربات شروع کر دئیے

ویکسین تجربات میں جرمنی، اسپین اور بیلجئیم سے تقریباً 200 مریضوں نے شرکت کی۔ تجربات کا مقصد جراحی اور کیموتھراپی کے بعد ٹیومر کے دوبارہ پیدا ہونے یا نہ ہونے میں BNT122کے اثرات کا جائزہ لینا ہے: بائیون ٹیک

1713385
بائیون ٹیک نے انتڑیوں کے کینسر کی ویکسین کے تجربات شروع کر دئیے

جرمنی کی فارماسوٹیکل کمپنی بائیون ٹیک نے انتڑیوں کے کینسر کی ویکسین کے فیز۔2 تجربات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بائیون ٹیک سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ mRNA ٹیکنالوجی کی حامل BNT122  ویکسین کے فیز۔2 تجربات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ویکسین تجربات میں جرمنی، اسپین اور بیلجئیم سے تقریباً 200 مریضوں نے شرکت کی۔ تجربات کا مقصد جراحی اور کیموتھراپی کے بعد ٹیومر کے دوبارہ پیدا ہونے یا نہ ہونے میں BNT122کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

بائیون ٹیک نے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انتڑیوں کا کینسر دوسرے مہلک کینسر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے علاج کے لئے نئے طریقہ ہائے علاج کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

بائیون ٹیک جلد کے کینسر کے ساتھ ساتھ کینسر کی دیگر اقسام کے علاج میں استعمال کے لئے بھی BNT122 ویکسین کے کلینکل تجربات جاری رکھے ہوئے ہے



متعللقہ خبریں