خلا نورد بیمار پڑ گیا،عالمی خلائی اسٹیشن پر سرگرمیاں موخر ہو گئیں

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلا نوردوں میں سے ایک کی ناسازی کی وجہ سے عالمی خلائی اسٹیشن  پر سرگرمیاں موخر کر دی ہے

1696372
خلا نورد بیمار پڑ گیا،عالمی خلائی اسٹیشن پر سرگرمیاں موخر ہو گئیں

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے خلا نوردوں میں سے ایک کی ناسازی کی وجہ سے عالمی خلائی اسٹیشن  پر سرگرمیاں موخر کر دی ہے۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ خلا نورد54 سالہ" واندہ ہی" کی طیعت ناساز ہے  جو کہ ایک سابقہ فوجی افسر ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  واندہ ہی کی طبیعت اس وقت تسلی بخش ہے جو کہ اپنے ایک اور جاپانی ساتھی اکی ہیکو ہوشیدہ کے ہمراہ خلائی اسٹیشن کے شمسی پروں میں ایک بریکیٹ لگانے کے لیے آج خلائی اسٹیشن سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اب اس پروگرام کی منصوبہ بندی دوبارہ سے کی جائے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں