چین نے سیٹ لائٹ خلا میں بھیج دیا

چینی ہوا بازی و خلائی سائنسی و ٹیکنالوجی فرم نے  اطلاع دی ہے کہ یہ سیٹ لائٹ منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مدار میں ٹھیک بیٹھ گیا ہے

1671585
چین نے سیٹ لائٹ خلا میں بھیج دیا

چین  نے  خلا میں سگنل ٹرانسمیشن  کے لیے ڈیزائن کردہ ’’تیئن لیان  I-05 ‘‘ خلائی سیارے کو خلا میں بھیج دیا ہے۔

چائنہ ڈیلی  کی خبر کے مطابق   سیارے کو لانگ مارچ  تین سی راکٹ کے ذریعے سیچوآن  صوبے  کے شچ آنگ خلائی مرکز سے  چھوڑا  گیا ۔

چینی ہوا بازی و خلائی سائنسی و ٹیکنالوجی فرم نے  اطلاع دی ہے کہ یہ سیٹ لائٹ منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مدار میں ٹھیک بیٹھ گیا ہے۔

اس سیٹ لائٹ کی بدولت   دیگر سیٹ لائٹ  اور خلائی  شٹل ، خلائی اسٹیشن اور زمینی کنٹرول مرکز کے درمیان سگنل ٹرانسمیشن  کو ممکن بنانے کا مقصد بنایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں