عالمی وبا: 24 لاکھ 78 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،11 کروڑ 19 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 78 ہزار 170 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1588152
عالمی وبا: 24 لاکھ 78 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،11 کروڑ 19 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 78 ہزار 170 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 9 ہزار 875 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 86 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ 

امریکہ میں  چار ماہ کے بعد چوبیس گھنٹے میں  ساٹھ ہزار سے کم واقعات رپورٹ ہوئے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار560 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 41 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار293 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 580 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 36 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 306جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار 101 اموات ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 28 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار718 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں