ترکی : کورونا سے مزید 159 اموات،کل تعداد 24487 ہو گئی

ترکی میں حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 159 جانوں کے ضیاں سے کورونا سے اموات کی کل تعداد24487 ہو چکی ہے

1568053
ترکی : کورونا سے مزید 159 اموات،کل تعداد 24487 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 159 ہے۔

اس تازہ جانی نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 24 ہزار 487 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ68 ہزار 894 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 752 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 6 ہزار 435 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 5 ہزار932 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 22 لاکھ 83 ہزار919 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب  وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے  بتایا ہے کہ پچاسی سال سے زائد عمر کے افراد  کے لیے کورونا ویکسی کی مہم شور کر دی گئی ہے۔

وزیر صحت نے  بتایا کہ جتنا جلد مکن ہوسکے گا ہم ترک شہریوں کی  زیادہ تر تعداد کو کورونا ویکسین لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں