برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف

کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

1545805
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف

عالمی ادارہ صحت  نے  اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں  تعین کردہ ’’کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کا اثر دنیا کے دیگر مقامات پر پائے جانے والے وائرس سے مختلف نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت  نے برطانیہ میں سرعت سے پھیلنے   والے کووڈ۔19 وائرس کی ایک نئی قسم سے متعلق خبروں پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

تنظیم کے سوئس شہر جنیوا میں پریس کانفرس کے دوران اس موضو ع پر سوالات کا جواب دینے والے   ہنگامی امور کے ڈائریکٹر مائیک ریان  نے بتایا کہ ہم اس  جنیاتی قسم سے آگاہ ہیں۔  برطانوی  ماہرین نے اس نئی قسم پر تحقیقات کی ہیں ، کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

اسی سوال کا  جواب  تنظیم کے کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد ٹیم کی سربراہ ماریہ وان کیرکووف نے دیتے ہوئے بتایا کہ  فی الحال اس نئی قسم کے پرانی قسم سے مختلف اثرات پیدا کرنے کا تعین نہیں ہوا  لیکن ہم اس چیز کا صحیح طریقے سے تعین کرنے کے لیے بڑی توجہ سے کام   لے رہے ہیں۔

کیرکووف   کا کہنا تھا کہ  کورونا کی تمام تر دیگر اقسام کی طرح اس قسم کے خلاف بھی اینٹی باڈیز بننے کے عمل میں کسی قسم کی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

 


 



متعللقہ خبریں