ترکی انجن بنانے والے ممالک میں خود کفیل ممالک کی صف میں شامل ہونے کے قریب

صدر ایردوان نے ایسکی شہر میں ’’ پہلے قومی ہیلی کاپٹر کے انجن  ٹی ای آئی ۔ٹی ایس آئی 400 کی حوالگی اور ڈیزائن سنٹر ‘‘ کی افتتاحئ تقریب سے  استنبول سے آن لائن خطاب کیا

1540104
ترکی انجن بنانے والے ممالک میں خود کفیل ممالک کی صف میں شامل ہونے کے قریب

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی ہر طرح کے انجن کی ڈیزائنگ اور پیداوار کے شعبہ جات میں  نمایاں ممالک کی صف میں شامل ہونے کی جانب رواں دواں ہے۔

صدر ایردوان نے ایسکی شہر میں ’’ پہلے قومی ہیلی کاپٹر کے انجن  ٹی ای آئی ۔ٹی ایس آئی 400 کی حوالگی اور ڈیزائن سنٹر ‘‘ کی افتتاحئ تقریب سے  استنبول سے آن لائن خطاب کیا۔

 جناب ایردوان نے اس دوران بتایا کہ  دنیا بھر میں انجن ٹیکنالوجی کے معاملے میں خود کفیل ممالک کی تعداد  گنتی کے مترادف ہے۔ اب  ترک فرم توساش انجن کی تیاری، ڈیزائنگ اور عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنانےکی راہ پر گامزن ہے۔ ہم اس منصوبے کی بدولت دفاعی صنعت میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔  انجن کی تیاری منصوبے کے دائرہ کار میں کی جانے وای سرمایہ کاری اور حاصل کی جانے والی استعداد  یہ فرم ملک میں رول ماڈل بنے گی۔

نئی نسل کے ہلکی بکتر بند گاڑیوں، التائے ٹینک، ڈراؤنز اور میزائل کے انجن تیار کیے جانے کی توضیح کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ عنقریب ہم  ان انجنوں کو مقامی طور پر استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔

ہم توساش اور نجی شعبوں کی کاوشوں سے ہر طرح کے انجن کی پیداوار میں ترکی کو ایک ٹریڈ مارک  بنانے کی جانب قدم بہ قدم بڑھ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں