عالمی وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد14لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار808 افراد متاثر اور14 لاکھ 2 ہزار312 اموات ہوئی ہیں جبکہ اب تک کورونا کے 4 کروڑ11 لاکھ73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

1533222

امریکہ  میں کورونا کی صورتحال سب سے خوف ناک ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ  واقعات اور اموات امریکہ میں درج ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 66 ہزار 683 اموات اور ایک کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار541 اور 60 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 21 لاکھ 44ہزار سے زائد افراد متاثر اور49 ہزار232 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں21 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد36 ہزار540 ہے۔

اسپین میں 16 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 43 ہزار 131 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں15 لاکھ12 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار230 اموات رپورٹ ہوئی ہیں

متعللقہ خبریں