ناسا نے 4 خلا بازوں کے ہمراہ خلائی شٹل خلائی اسٹیشن کو روانہ کر دی

اسپیس۔ ایکس  فالکن نائن راکٹ کو 4 خلا بازوں کے ہمراہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 27 منٹ پر  فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے   روانہ کیا گیا۔

1528412
ناسا نے 4 خلا بازوں کے ہمراہ خلائی شٹل  خلائی اسٹیشن کو روانہ کر دی

امریکی ہوا بازی و خلائی  ایجنسی ناسا نے امریکی  راکٹ، سیٹ لائٹ اور خلائی شٹل تیار کرنے والی اسپیس ۔ایکس  کی ڈریگون  خلائی  شٹل کو چار خلا بازوں کے ہمراہ خلا میں بھیج دیا ہے۔

اسپیس۔ ایکس  فالکن نائن راکٹ کو 4 خلا بازوں کے ہمراہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 27 منٹ پر  فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے   روانہ کیا گیا۔

ناسا کے خلا باز تحقیقات کے زیر مقصد 6 ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’یہ ایک شاندار پرواز دی تھی، جب ہم بر سر اقتدار آئے تھے تو اسوقت ناسا  شدید بحران سے دو چار تھا۔  اب یہ دوبارہ سے اپنی پرانی ساکھ کو بحال کرتے ہوئے دنیا کا جدید ترین خلائی مرکز بن چکا ہے۔

نو منتخب صدر جو بائڈن نے بھی ناسا اور اسپیس ایکس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ  یہ عمل سائنسی طاقت ، تخلیق و عزم  کی بدولت کیا کچھ کر سکنے کی دلیل ہے۔

متعللقہ خبریں