ترکی: کووِڈ۔19 ویکسین کے حیوانات پر ٹرائل کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا

کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسین کاروائیوں کے دائرہ کار میں 2 ویکسین نمونوں کے حیوانات پر ٹرائل کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے: مصطفیٰ وارانک

1497938
ترکی: کووِڈ۔19 ویکسین کے حیوانات پر ٹرائل کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا

ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسین کاروائیوں کے دائرہ کار میں 2 ویکسین نمونوں کے حیوانات پر ٹرائل کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

وارانک نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیانات میں وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی کووِڈ۔19 کے خلاف جاری کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اس وباء کے خلاف کثیر الجہتی جدوجہد جاری ہے۔ہم نے وباء کے ترکی میں داخل ہونے سے پہلے ہی کاروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔ اس وقت ویکسین   اور دوا   دونوں کی تیاری کے لئے بھاری کوششیں جاری ہیں۔

وارانک نے کہا ہے کہ " ہمیں ہماری کوششوں کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے۔کووِڈ۔19 کے علاج میں استعمال کی جانے والی دوا 'فاویپراویر ' کے مقامی نمونے کو ہماری سائنس دانوں نے تیار کر لیا ہے اور اس وقت ایک مقامی فرم اس دوا کی پیداوار دے رہی ہے"۔

کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری کے لئے بھی جاری کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے 2 ویکسین نمونوں کے 2 مراحل پر مشتمل حیواناتی  تجربات مکمل ہو گئے ہیں۔ اب ہم نے وزارت صحت کو درخواست پیش کی ہے ۔ اس مرحلے میں ضروری جائزے اور ویکسین نمونوں کی ابتدائی تیاری سے متعلق تنصیبات کو سرٹیفیکیٹ دئیے جانے کے بعد ہم انسانوں پر ٹرائل کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔یہاں ہمارے پاس  خاص طور پر بیماری کے سدباب کے لئے بہت مختلف مالیکیولز پر تجربات میں مصروف سائنس دان موجود ہیں۔ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ہمیں ویکسین اور دوا دونوں سے متعلق اہم نتائج حاصل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں