جاپان نے کورونا وائرس ختم کرنے کا آلہ تیار کر لیا

فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آڈر وصول کئے جا رہے ہیں

1495329
جاپان نے کورونا وائرس ختم کرنے کا آلہ تیار کر لیا

روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کووِڈ۔19 کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیار کیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کئیر222  نامی یہ آلہ  254 نانو میٹر لہروں والی UV شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس  222 نانو میٹر UV شعاعیں پھیلاتا ہے۔

انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ  رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور آفسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے  استعمال  کیا جائے گا۔

کئیر 222 نامی یہ آلہ  مطلوبہ جگہ کی چھت سے لٹکایا جاتا ہے اور اڑھائی میٹر تک کے فاصلے پر ہوا میں موجود جراثیم کو 7 منٹ کے اندر 99 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق  222 نانو میٹر UV شعاعوں کے انسانی صحت کے لئے مُضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی  کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

3 لاکھ ین  تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر کے  اور 1.2 کلوگرام وزنی کئیر 222 آلے  کے لئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔


ٹیگز: #کئیر222

متعللقہ خبریں