اسپیس x فالکن خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچ گیا

واضح رہے کہ امریکہ نے خلانوردوں کے لیے آخری خلائی شٹل 2011 میں بھیجی تھی اور اب ایلون مسک کی نجی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے دو خلانوردوں کو  عالمی خلائی اسٹیشن میں بھیجا گیا ہے

1428873
اسپیس x فالکن خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچ گیا

تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے خلانوردوں کے لیے آخری خلائی شٹل 2011 میں بھیجی تھی اور اب ایلون مسک کی نجی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے دو خلانوردوں کو  عالمی خلائی اسٹیشن میں بھیجا گیا ہے۔

ماہرین نے اسے ایک تاریخی قدم قراردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ اسپیس ایکس کمپنی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے
واضح رہے کہ ڈریگن خلائی کیپسول کی زمین پر واپسی ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہوگی کیونکہ وہ زمین پر آواز کی 25 گنا رفتار سے سفر کرتا ہوا سمندر میں گرے گا ۔ اس عمل میں کیپسول کی سطح زبردست حد تک گرم ہوجائے گی جس پر ماہرین نے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں