بی بی سی، کورونا کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے والے ترکی سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے

تحریر میں ترکی کے نوجوان آبادی اور  آئی سی یونٹس کی کثیر تعداد جیسے عناصر کی وساطت سے کورونا  کے خلاف مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی  بھی وضاحت کی گئی

1426241
بی بی سی، کورونا کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے والے ترکی سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ترکی کے عام وبا کے خلاف احسن اقدامات کو سراہا۔

بی بی سی  کی نماندہ ارلا گویرین نے اخبار میں  ایک کالم تحریر کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ملک میں وائرس سے اموات کا تناسب 83 ملین آابادی کے حامل ملک کے اعتبار سے قدرے کم  سطح پر ہے۔

ماہرین کے  خیالات کو بھی جگہ دینے والی اس تحریر میں  کینٹ یونیورسٹی کے شعبہ وائرلوجی کے رکن ڈاکٹر جیریمی روسمان کا کہنا ہے کہ ترکی  نے ایک بڑی فلاکت کا سد باب کر لیا۔ اس نے ٹیسٹ، مریضوں کی دیکھ بھال، آئسولیشن اور  آمدورفت کو بند کرتے ہوئے وبا کے خلاف سرعت سے اقدامات اٹھانے والے ممالک کی صف میں جگہ پائی ہے۔

لی گئی تدابیر کو بیان کردہ کالم میں  ایک ترک ڈاکٹر ملک نور اسلان کی تحقیقات کا بھی حوالہ دیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے ترکی  ڈاکٹر ارشاد شیخ  کا  بھی کہنا ہے کہ ترکی کے عوامی صحت کے موضوع پر  اقدامات دنیا بھر کے لیے کسی سبق کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تحریر میں ترکی کے نوجوان آبادی اور  آئی سی یونٹس کی کثیر تعداد جیسے عناصر کی وساطت سے کورونا  کے خلاف مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی  بھی وضاحت کی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں