کورونا کا کم ترین عمر کا شکار، دو دن کا بچہ

مشرقی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تازہ صورتحال

1421680
کورونا کا کم ترین عمر کا شکار، دو دن کا بچہ

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مزید 66 ہلاکتوں سے جانی نقصان  7 ہزار 249 جبکہ2 ہزار 392 نئے کیسسز  کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزا ر کے قریب پہنچ  چکی ہے۔

روس  مصدقہ مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے  امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے تو کل ملک میں مزید 127 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے مجموعی نقصان3 ہزار 99 جبکہ مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار کے قریب ہے۔

بھارت فہرست میں 11 ویں نمبر   پر ہے جہاں ایک دن میں مزید ڈیڑہ سو افراد وائرس کا نشانہ بنے ہیں ، ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 226 ہے۔

سعودی عرب میں اموات کی شرح کافی کم ہے تو  65 ہزار افراد اس مرض کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

جنوبی افریقہ  میں کورونا سے  2 روزہ نومولود بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ یہ کووڈ۔19 کا نشانہ بننے والے انسانوں میں سب سے کم عمر کا تھا۔  وائرس سے 339 افراد کے ہلاک ہونے والے اس ملک میں 18 ہزار سے زائد افراد اس مرض کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

سوڈان  میں  مزید 10 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 121 تک ہو گیا ہے تو مصدقہ کیسسز کی تعداد 3 ہزار 138  ہے۔

پورے خطہ افریقہ میں مہلک وائرس سے ابتک 3 ہزار 31 افراد جان بحق ہوئے ہیں تو  متاثرہ شہریوں کی تعداد 97 ہزار جے قریب پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں