امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دینے کا دعوی

ایک سینئر اہلکار نے رازداری کے خدشات کی وجہ سے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے بموں کی کھیپ کے حوالے سے بیان دیا ہے

2136951
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دینے کا دعوی

دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے تل ابیب کی انتظامیہ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے پناہ لینے والے  رفح شہر پر حملہ کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی دی ہے۔

امریکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق، ایک سینئر اہلکار نے رازداری کے خدشات کی وجہ سے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے بموں کی کھیپ کے حوالے سے بیان دیا۔

اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو بھیجی گئی کھیپ میں  900 کلوگرام کے 1800  اور  225 کلوگرام کے 1700 وزنی بم شامل تھے، ان بموں کے  بم گنجان آباد علاقوں میں کس شکل میں استعمال کرنے کے حوالے سے ان کو خدشات لا حق  ہیں۔

ہفتے اسرائیل کے رفح پر زمینی حملہ کرنے کے فیصلے کے بعد گزشتہ ہفتہ امریکہ  کی طرف سے مزید کھیپ کی ترسیل کو روکنے کا فیصلہ  کیے جانے کا دعوی کر نے والےعہدیدار نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کھیپ بعد میں روانہ  کی جائے گی یا نہیں۔



متعللقہ خبریں