چاند پر براہ راست گاڑی اتارنےکا منصوبہ،ناسا نے ٹھیکے دے دیئے

امریکی ادارے ناسا نے چاند پر اترنے کے لئے چاند گاڑی بنانے کی غرض سے تقریبا ایک ارب ڈالر کے ٹھیکے دیئے ہیں

1408982
چاند پر براہ راست  گاڑی اتارنےکا منصوبہ،ناسا نے ٹھیکے دے دیئے

امریکی ادارے ناسا نے چاند پر اترنے کے لئے چاند گاڑی بنانے کی غرض سے تقریبا ایک ارب ڈالر کے ٹھیکے دیئے ہیں۔
 جن اداروں کو ٹھیکے دئیے ہیں ان میں الون مسک، جیف بیزوس شامل ہیں۔
امریکہ 2024 کے آخر تک چاند پر اترنا چاہتا ہے۔
مذکورہ ادارے 2021 تک ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے جس کےبعد پریزینٹیشن اور عملی مظٓاہرہ کرکے اپنی قابلیت ثابت کریں گے،نہ صرف یہ بلکہ 2024 میں چاند پر جانے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہوگی۔
 ناسا  کے افسر  جم برائڈینس ٹائن کا کہنا تھا کہ یہ اپولو کے وقتوں کے بعد پہلی بار ہے کہ ناسا براہ راست  چاند پر اترنے کے مشن میں مالی مدد کر رہا ہے۔  



متعللقہ خبریں