جاپان : مسافر بردار جہاز پر سوار مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی نشاندہی

جاپانی ساحل پر لنگر انداز کروز شپ ’ڈائمنڈ پرنسس‘ پر سوار مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے یہ تعداد مجموعی طور پر 130ہو گئی ہے

1356388
جاپان : مسافر بردار جہاز پر سوار مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی نشاندہی

جاپانی ساحل پر لنگر انداز کروز شپ ’ڈائمنڈ پرنسس‘ پر سوار مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بات جاپانی طبی حکام کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔

 اس طرح اس جہاز پر اب تک کورونا وائرس کے تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

 جاپانی حکام نے یوکوہاما کے ساحل پر لنگر انداز اس کروز شپ کے مسافروں کو اُس وقت اس جہاز میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جب ہانگ کانگ میں اترنے والے ایک مسافر میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی تھی۔

 اس بحری جہاز پر کُل 3700 مسافر اور عملے کے ارکان موجود ہیں جن کا تعلق 50 مختلف ممالک سے ہے۔

 



متعللقہ خبریں