چین: کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ

چین میں مہلک کورونا وائرس وباء کی وجہ سے بعض شہروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ

1347576
چین: کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ

چین میں مہلک کورونا وائرس وباء کی وجہ سے اختیار کردہ تدابیر  کے دائرہ کار میں بعض شہروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ چائنہ ڈیلی کے مطابق وائرس کے مرکز ووہان  شہر کے ساتھ ساتھ بیجنگ، شنگھائی اور چونگ چِنگ  میں موسم سرما کی چھٹیوں  کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

بیجنگ بلدیہ تعلیمی کمیشن کے نائب سربراہ لی یی نے کہا ہے کہ شہر میں یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ پرائمری اور مڈل اسکولوں  میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کی تاریخ کو  حکمِ ثانی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ادارے کے منتظم اعلیٰ کیری لام نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل سے علاقے میں ہائی الرٹ صورتحال اعلان کر دی گئی ہے اور موسم سرما کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں