فلپائن: آتش فشاں اسے لاوا ابلنے لگا،خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

ملکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ اس پہاڑ کے پھٹنے اور اس میں سے لاوا نکلنے کے دوران خطے میں گزشتہ رات زلزلے کے 80 کے قریب جھٹکے محسوس کیے گئے

1339584
فلپائن: آتش فشاں اسے لاوا ابلنے لگا،خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں سے لاوا ابلنے کے بعد وہاں عوامی جان و مال کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 ملکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ اس پہاڑ کے پھٹنے اور اس میں سے لاوا نکلنے کے دوران خطے میں گزشتہ رات زلزلے کے 80 کے قریب جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 حکام کو خدشہ ہے کہ اگر صورت حال مزید خراب ہو گئی تو اس پہاڑ کے ارد گرد کی وادی سے تقریباﹰ 2 لاکھ تک مقامی باشندوں کو اپنے گھربار چھوڑنے پڑ سکتےہیں۔

 اسی دوران ہر طرف اڑتی راکھ کی وجہ سے منیلا کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے۔

 شہری ہوا بازی  کے محکمے کا کہنا ہےکہ اندرون ملک اور بیرونی ممالک کو روانہ ہونے والی سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں