"کیمیا کا نوبل انعام" تین سائنس دانوں میں تقسیم

رواں  سال  کیمیا کا  انعام  جن سائنسدانوں کو دیا گیا ہے اُن  میں ایک جرمن شہر ژینا میں پیدا ہونے والے امریکی سائنسدان جان بی گوڈینوف، دوسرے برطانوی ایم اسٹینلے  ویٹیمگھم اور جاپانی کیمیا دان اکیرا یوشینو شامل ہیں

1284738
"کیمیا کا نوبل انعام" تین سائنس دانوں میں تقسیم

نوبل انعام دینے والی رائل سویڈش اکیڈمی برائے سائنسز کے مطابق، رواں  سال  کیمیا کا  انعام  جن سائنسدانوں کو دیا گیا ہے اُن  میں ایک جرمن شہر ژینا میں پیدا ہونے والے امریکی سائنسدان جان بی گوڈینوف، دوسرے برطانوی ایم اسٹینلے  ویٹیمگھم اور جاپانی کیمیا دان اکیرا یوشینو شامل ہیں۔

اکیڈمی کے بیان میں کہا گیا کہ لیتھیم آئن بیٹری کی دریافت سے انسانی زندگی میں انقلاب کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

 اس بیان کے مطابق جدید دور کے کئی ضروری استعمال کی اشیاء میں استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریاں یقینی طور پر انتہائی کم وزن ہیں اور یہ دوبارہ قابل استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ بہت طاقت بھی رکھتی ہیں۔

جان بی گوڈینوف نوبل انعام حاصل کرنے والے سب سے طویل عمر کے سائنسدان بن گئے ہیں۔

 اُن کی عمر ستانوے سال ہے جبکہ دوسرے سائنسدان برطانوی نژاد امریکی ایم اسٹینلے ویٹینگھم ہیں۔

یہ78 سالہ کیمیا دان برطانیہ کی برائٹن یونیورسٹی اور نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔

کیمیا میں نوبل  انعام  حاصل کرنے والے تیسرے 71سالہ جاپانی کیمیا دان ہیں۔

 ان کا تعلق نوگویو شہر کی میجو یونیورسٹی سے ہے۔



متعللقہ خبریں