پاکستان، زلزلے سے بننے والا جزیرہ دوبارہ سمندر میں ڈوب گیا

دھیرے دھیرے سمندر میں  اترنے والا  جزیرہ اب مکمل طور پر  منظر عام  سے غائب ہو گیا

1235289
پاکستان، زلزلے سے بننے والا جزیرہ دوبارہ سمندر میں ڈوب گیا

گوادر میں 6 برس قبل ہولناک زلزلے کے بعد سمندر میں ابھرنے والا جزیرہ اب پانی میں واپسی اختیار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواراں میں اس زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی، اور بعد میں علاقے کے سمندر میں ایک جزیرہ اچانک نمودار ہوا تھا، اس جزیرے کی لمبائی 40، چوڑائی 90  اور بلندی 20 میٹر تھی۔

اس جزیرے کو کوہِ  زلزلہ کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

اب ناسا کی خلائی تصاویر سے  واضح طور پر دکھائی دیتا کہ  دھیرے دھیرے سمندر میں  اترنے والا  جزیرہ اب مکمل طور پر  منظر عام  سے غائب ہوچکا ہے اور ثبوت کے طور پر اس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ ناسا کے مطابق اس مقام پر نرم گاڑھے کا آتش فشاں پہاڑ ہے جس  بنا پر  جزیرہ نمودار ہوا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں