ترکی کا نیا اسلحہ ALKA ابتدائی تجربات میں کامیاب

ترکی نے، حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ایک تواتر سے استعمال کئے جانے والے، دھماکہ خیز مواد سے مسلح ڈرون طیاروں اور دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے ALKA ڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم تیار کر لیا

1197348
ترکی کا نیا اسلحہ ALKA ابتدائی تجربات میں کامیاب

ترکی نے، حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ایک تواتر سے استعمال کئے جانے والے، دھماکہ خیز مواد سے مسلح ڈرون طیاروں اور دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے ALKA ڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم تیار کیا ہے۔

ترکی کی، راکٹ اور میزائل  شعبے میں لیڈر کمپنی' راکٹ سان' نے  ALKA ڈائریکٹڈ انرجی اسلحہ سسٹم  کوپہلی دفعہ 14 ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت  کے میلے میں متعارف کروایا۔

ALKA  کے پہلی  دفعہ شئیر کئے گئے ویڈیو مناظر میں اس اسلحہ سسٹم نے دیسی ساختہ بموں، سکیورٹی  کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون، ایمونیشن سے مسلح ڈرون ، جاسوس ڈرون اور ڈرون کے گروپ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

ALKA میں لیزر ڈسٹرائنگ سسٹم بھی موجود ہے اور الیکٹرو میگنیٹک سسٹم بھی۔

ان سسٹموں کے ساتھ یہ ڈرون، فکسڈ ونگ  ماڈل  کے طیاروں جیسے دہشت گردی میں استعمال کئے جانے والے آلات کے خلاف کافی حد تک موئثر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سسٹم دیسی بموں کو ریموٹ شکل میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ALKA اپنے اوپر موجود راڈار اور الیکٹروآپٹک سسٹموں کے ساتھ بیک وقت متعدد اہداف کی نگرانی کر سکتا ہے۔


ٹیگز: #ترکی , #ALKA

متعللقہ خبریں