ہم آئندہ مہینوں میں نیا سیٹلائٹ چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں: حسن روحانی

سیٹلائٹ کی تیاری اور اسے لے جانے والے راکٹ کے معاملے میں ایران کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہم آئندہ مہینوں میں نیا سیٹلائٹ چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں: حسن روحانی

1127711
ہم آئندہ مہینوں میں نیا سیٹلائٹ چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کی تیاری اور اسے لے جانے والے راکٹ کے معاملے میں ایران کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہم آئندہ مہینوں میں نیا سیٹلائٹ چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

دارالحکومت  تہران میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں روحانی نے منگل کو چھوڑے گئے لیکن مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہنے والے سیٹلائٹ 'پیام 'کے بارے   میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں چھوٹے پیمانے کی ناکامیاں ہوئی ہیں لیکن اس کے مقابلے میں ہم نے بڑے پیمانے کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان چھوٹے مسائل کو حل کرنے کے بعد آئندہ مہینوں میں ہم دوبارہ سے سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں کریں گے۔

سیٹلائٹ کی تیاری اور اسے لے جانے والے راکٹ کی ٹیکنالوجی کے معاملے میں اہم کامیابیوں کے حصول کا ذکر کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی زراعت ، ماحولیات اور جنگلات کے بارے میں خبر رسانی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے لہٰذا ہم اس کام کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے منگل کے روز پیام نامی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا تھا لیکن سیٹلائٹ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا تھا۔

ایران کے وزیر مواصلات و ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرومی نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مقامی پیداوار "دوستی " نامی سیٹلائٹ کو جلد ازجلد فائر کیا جائے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا تھا کہ ایران کے سیٹلائٹ راکٹ میں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ جسے بین الابرّاعظمی گائیڈڈ میزائل میں  استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے تہران انتظامیہ سے سیٹلائٹ سمیت تمام بیلسٹک میزائل کاروائیوں کو بند کرنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں