"فلورنس" طوفان کی پیش قدمی، ساحلی علاقوں سے آبادی کا انخلا٫

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے تمام  ساحلی علاقوں سے رہائشیوں کے جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں

1047925
"فلورنس" طوفان کی پیش قدمی، ساحلی علاقوں سے آبادی کا انخلا٫

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے تمام  ساحلی علاقوں سے رہائشیوں کے جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

امریکہ کی دو ریاستوں شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز آنے والے سمندری طوفان "فلورنس" کے ساتھ تباہ کن ہواؤں اور شدید بارشوں کیلئے تیار رہیں۔

طوفان کی خبر دینے والے ادارے کا کہنا ہے کہ  فلورنس انتہائی تباہ کن اور خطرناک طوفان ہے اور یہ کل  شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

  چار شدت  کے اس سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد مختلف علاقوں میں 15 سے 30 انچ بارش کی توقع ہے جس سے بڑے علاقے میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

ادارے کے مطابق ،یہ طوفان کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سے شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے علاوہ ریاست ورجینیا کے جنوبی علاقے بھی شدید طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

 اس دوران 220 کلومیٹر فی گھنٹے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ منگل اور بدھ تک اس میں مزید شدت پیدا ہو جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں