سویوز کیپسول دنیا میں واپس لوٹ آیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے فرائض کو مکمل کر کے سویوز کیپسول قزاقستان کے شہر جزقازعان  واپس لوٹ آیا

985071
سویوز کیپسول دنیا میں واپس لوٹ آیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے فرائض کو مکمل کر کے سویوز کیپسول قزاقستان کے شہر جزقازعان  واپس لوٹ آیا ہے۔

روس کی سرکاری خلائی ایجنسی Roscosmos کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیسپول امریکی خلاء باز سکاٹ ٹنگل ، جاپانی خلاباز نوریشیگےکانائی اور روسی خلاء باز آنتون شکاپلیروف کو خلاء میں لے کر گیا اور 168 دن میں اپنے فرائض کو مکمل  کر کے واپس لوٹ آیا ہے۔

بیان میں خلاء بازوں کی صحت کی حالت کے تسلی بخش ہونے کی اطلاع دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹیم نے طویل المدت سرچ پروگراموں کے لئے سائنسی اور عملی تحقیقات ، تجربات اور خلائی اسٹیشن کو سامان سے مسلح کرنے  کے کام کئے۔



متعللقہ خبریں