فیس بک کے بانی کانگریس میں پیشی کےلیے آمادہ ہو گئے

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ امریکی کا نگریس میں پیش ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں جو کہ وہاں خود پر لگے الزامات کی گواہی دیں گے

939363
فیس بک کے بانی کانگریس میں پیشی کےلیے آمادہ ہو گئے

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ امریکی کا نگریس میں پیش ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔

33 سالہ زکربرگ نے فیصلہ کیا کہ و ہ کانگریس میں گواہی دیں گے۔

مارک زکربرگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں جبکہ ان  پر عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دباؤ تھا۔

خبر  کے مطابق، زکربرگ اپنے سی ای او  کو بھی آمادہ کریں گےجس کا وہ  پہلے وہ انکار کر تے رہے ہیں ۔

مارک زکربرگ کی پیشی سے گوگل اور ٹویٹر کے سی ای او پر بھی کانگریس میں پیش ہونے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

امریکی سینیٹ نے 10اپریل کو ڈیٹا رازداری کے حوالے سے سرکاری طور پر تینوں کمپنیوں  کے سی ای اوز کو بلایا ہے

 



متعللقہ خبریں