ترکی میں اب گدھوں کا بھی شناختی کارڈ ہوگا: وزارت زراعت

ترکی میں اب  گدھوں اور گھوڑوں کا شناختی کارڈ ہوگا جس کا اعلان وزارت زراعت و مویشیاں  نے کیا ہے اور اس کا اطلاق 31 دسمبر سن 2019 سے ہوگا

914140
ترکی میں اب گدھوں کا بھی شناختی کارڈ ہوگا: وزارت زراعت

 ترکی میں اب  گدھوں اور گھوڑوں کا شناختی کارڈ ہوگا۔

 اس بات کا اعلان وزارت زراعت و مویشیاں  نے کیا ہے  جس کا اطلاق 31 دسمبر سن 2019 سے ہوگا ۔

 اس قانون کا مقصد  بار  بردار جانوروں   کی ملک میں مجموعی تعداد کا پتہ لگانے  اور ان کی صحت سے متعلق  آگاہی رکھنا ہے ۔

اس نئے  قانون کے تحت  بار بردار جانوروں   کی جسامت ، جنس،ان کا وزن اور  جسمانی  خصوصیات   وغیرہ    کا بھی ریکارڈ رکھا جا سکے گا جبکہ  امراض  حیوانات  کے ماہرین  کی طبی رپورٹ کے بغیر  ان جانوروں کی خریدو فروخت بھی ممنوع   ہوگی ۔



متعللقہ خبریں