بیرون ملک کمایا منافع امریکہ واپس لایا جائے گا:ایپل کا اعلان

امریکہ  کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیرون ملک کمایا گیا منافع واپس  ملک  لائے گی تاکہ ٹیکس میں رعائیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے

891221
بیرون ملک کمایا منافع امریکہ واپس لایا جائے گا:ایپل کا اعلان

امریکہ  کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیرون ملک کمایا گیا منافع واپس  ملک  لائے گی۔

 ایپل کی طرف سے یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

 ان اصلاحات میں بیرون ملک کمائے گئے منافع پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 15.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

 ایپل کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق اندازہ ہے کہ یہ کمپنی اپنے منافع پر 38 بلین ڈالر ٹیکس ادا کرے گی۔

  ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ  سالوں  کے دوران امریکہ میں 30 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے امریکہ  میں روزگار کے 20 ہزار نئے مواقع نکلیں گے۔

 



متعللقہ خبریں