کرہ ارض 2 تا 5 صدیوں میں ناقبل رہائش ایک مقام ہو گا، اسٹیفن ہاکنگ

ہاکنگ نے بتایا کہ گرین ہاؤس اثرات  کا حل تلاش نہ کیے جانے کی صورت میں کرہ  ارض کی تقدیر بھی  وینس کی ہی طرح ہو گی

887053
کرہ ارض 2 تا 5 صدیوں میں ناقبل رہائش ایک مقام ہو گا، اسٹیفن ہاکنگ

نامور فزکس دان اسٹیفن ہاکنگ  کا کہنا ہے کہ "موسمی تغیرات کو مسترد کرنے والوں کو وینس   جانے کا ہیں ان کے اخراجات میں برداشت کروں گا۔"

ممتاز  فزکس دان  نے 'اسٹیفن ہاکنگز فیورٹ پلیسسز  ڈیکومینٹری 'کی دوسری قسط میں   انکشاف کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ   کرہ ارض پر زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دے گی۔  انہوں  نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ کرہ ارض کی عمر کے ساڑھے 4  ارب سالوں   پر محیط  ہونے کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے     یہ کہا جا سکتا ہے کہ انسانوں کو 200 تا 500 برس بعد اپنے لیے ایک نیا  گھر تلاش کرنا پڑے گا۔

ہاکنگ نے بتایا کہ گرین ہاؤس اثرات  کا حل تلاش نہ کیے جانے کی صورت میں کرہ  ارض کی تقدیر بھی  وینس کی ہی طرح ہو گی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ موسمی تغیرات   نہ ہونے کا دفاع کرنے والوں  کو کہیے کہ  وہ وینس جائیں، ان کے سفر کے سارے اخراجات میں اد اکروں  گا۔



متعللقہ خبریں