بلا ڈرائیور کے گاڑی کی تیاری کا کام فیس بک کے ماہرین کریں گے

لیبارٹری میں میک گل یونیورسٹی کے  ڈاکٹر  جیولے  پنایو کی زیر قیادت  میں  20 محققین پر مشتمل ایک ٹیم کام کرے گی

808251
بلا ڈرائیور کے گاڑی کی تیاری کا  کام فیس بک کے ماہرین کریں گے

فیس بک  متحدہ امریکہ  سے باہر پہلی مصنوعی ذہانت  تحقیقاتی لیب   کینیڈا کے شہر مونٹریال میں  کھولے گا۔

فیئر مونٹریال کے نام سے منسوب کی جانےو الی اس نئی لیبارٹری کے قیام  کے فیصلے کا اعلان  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کے   مونٹریال کی میک گل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب   میں شرکت کے دوران کیا۔

انہوں نے  بتایا کہ "فیس بک کی طرح کی ممتاز ٹیکنالوجی فرم   کی جانب سے    ہمارے شہروں میں سرمایہ  کاری کا فیصلہ   نہ صرف ہمارے عوام کے  اعلی پائے  کی صلاحیتوں کا ثبوت نہیں بلکہ  بیک وقت  کینیڈا  کے ایک  جدت اور ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کی استعداد  کے مالک ہونے کا بھی مظہر ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ برس  قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والی لیبارٹری میں میک گل یونیورسٹی کے  ڈاکٹر  جیولے  پنایو کی زیر قیادت  میں  20 محققین پر مشتمل ایک ٹیم کام کرے گی اور یہاں پر انسانی بات چیت کو سمجھ سکنے والے سمارٹ فونز  کی ایپلیکیشنز   سے لیکر بلا ڈرائیور کی گاڑیوں تک   مصنوعی ذہانت  کا  استعمال کرنے والی  نئی نسل کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی  کوشش کی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں