اب بوڑھا دل پھر سے جوان ہو سکے گا،سائنس دانوں کی نئی دریافت

چوہوں کے دلوں سے  حاصل شدہ  جینیاتی خلیوں کو عمر رسیدہ چوہوں  میں منتقل  کرتےہوئے   ان کے نظام قلب  میں بہتری کے آثار کا پتہ چلایا گیا ہے

791054
اب بوڑھا دل پھر سے جوان ہو سکے گا،سائنس دانوں کی نئی دریافت

چوہوں کے دلوں سے  حاصل شدہ  جینیاتی خلیوں کو عمر رسیدہ چوہوں  میں منتقل  کرتےہوئے   ان کے نظام قلب  میں بہتری کے آثار کا پتہ چلایا گیا ہے۔

امریکہ  کی  قومی انسٹیٹیوٹ برائے  صحت   کے تعاون سے سیڈرز سینائی  انسٹیٹیوٹ  برائے امراض قلب   کے ڈاکٹر  ایڈوارڈو  مربان   کی زیر نگرانی  ایک ٹیم نے  اس بارے میں تحقیق  کرتےہوئے  بتایا کہ 22 ماہ کے  چوہوں   میں  نوزائیدہ چوہوں کے جینیاتی خلیئے منتقل کیے گئے جس کے بعد  ان کے دلوں کی تحقیق اور خون کے تجزیات  لے  کر ان عمر رسیدہ چوہوں کو موازنہ 4 ماہ  کی عمر کے چوہوں سے کیا گیا ۔

 ایک ماہ  کے مشاہدے کے بعد   معلوم ہوا کہ  عمر رسیدہ  چوہوں  کی جسمانی کارکردگی  میں 20 فیصد کا مزید اضافہ ہوا اور ان کے بال  تیز رفتاری سے بڑھنے لگے۔

 ماہرین کا  خیال ہے کہ یہ تجربہ    ایک دن ضرور   بوڑھے انسانی دل  کو پھر سے جوان بنانے میں  مدد کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں