کانگو: ہیضے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں گذشتہ ماہ پھوٹ نکلے والی ہیضے کی متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی

788952
کانگو: ہیضے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں گذشتہ ماہ پھوٹ نکلے والی ہیضے کی متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں 11 جولائی کو ہیضے کی متعدی بیماری کا آغاز ہوا اور اس وقت تک 3 ہزار 140 افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 117 افراد بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہیضے کے نئے مریضوں  کی تعداد میں کمی ہوئی ہے لیکن وبا ء کے دیگر علاقوں میں پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

سرحدوں سے آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم سے موصول معلومات کے مطابق  وباء کے پھیلنے کا سبب حفظان صحت کے اصولوں کی اور پینے کے صاف پانی کی کمی ہے۔



متعللقہ خبریں