ترکی اور روس مشترکہ طور پر جنگی طیارے تیار کریں گے

اس  حوالے سے ترکی لازمی  بنیادی ڈھانچے کا مالک ہے،  ترکی  اپنے  طیاروں کی اسمبلنگ میں خود مختار ہے، روس

745196
ترکی اور روس مشترکہ طور پر جنگی طیارے تیار کریں گے

روس اور ترکی مشترکہ طور پر جنگی طیاروں کی تیاری  پر غور کر رہے ہیں۔

روسی  سرکاری دفاعی فرم روس ٹیک  کے سی ای او  سرگئی چیمے زوف   نے  ترکی کے  ہمراہ  جاری ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام  اور   دیگر منصوبوں کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس سسٹم    کے حوالے سے فنی مذاکرات  مکمل ہو نے کے قریب ہیں اسوقت  ایس۔400   کی فنانسنگ  پر بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں  نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ   پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے حوالے سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان   صلاح مشورہ  جاری  ہے، اس  حوالے سے ترکی لازمی  بنیادی ڈھانچے کا مالک ہے،  ترکی  اپنے  طیاروں کی اسمبلنگ میں خود مختار ہے،  ان معلومات اور  پیش رفت کی روشنی میں  نئے اور جدید    جنگی سازو سامان مل جل کر تیا ر کیے جا سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں