ترکی کا گوک ترک ۔1 سیٹلائٹ کل فرانسیسی گیانا سے چھوڑا جائے گا

سیٹلائٹ چھوڑے جانے کے 57  ویں منٹ میں راکٹ سے الگ ہو جائے گا اور 59 ویں منٹ میں اپنے شمسی پینلوں کو کھول لے گا

623243
ترکی کا گوک ترک ۔1 سیٹلائٹ کل فرانسیسی گیانا سے چھوڑا جائے گا

ترکی کا گوک ترک  ۔1 سیٹلائٹ کل 5 دسمبر کو  شام 4 بجکر 51 منٹ پر فرانسیسی گیانا سے چھوڑا جائے گا۔

گوک ترک  ۔1 سیٹلائٹ  ترک مسلح افواج  کی، اہداف سے متعلق ،خبر رسانی  کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان  کی شرکت سے ائیر فورسز کمانڈ اور دفاعی صنعت  مشاورتی دفتر  کی میزبانی میں ترک ایوی ایشن اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی  کی آقن جی کی تنصیب پر متوقع تقریب میں سیٹلائٹ کو چھوڑے جانے کے لمحات کو براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

سیٹلائٹ چھوڑے جانے کے 57  ویں منٹ میں راکٹ سے الگ ہو جائے گا اور 59 ویں منٹ میں اپنے شمسی پینلوں کو کھول لے گا۔

سیٹلائٹ سے پہلا سگنل چھوڑے جانے سے 68 منٹ کے بعد موصول ہو گا۔

تقریباً 90 منٹ میں دنیا کے گرد چکر لگانے والا یہ سیٹلائٹ ترکی کے اوپر سے گزرتے ہوئے  مختلف مقامات کی  سال  بھرمیں 60 ہزار سے زائد مناظر کی تصاویر اتارے گا اور ان تصاویر کو ائیر فورسز کمانڈ کے زمینی خلائی اسٹیشن کو بھیجے گا۔



متعللقہ خبریں