لہسن کو چہرے پر رگڑ کر کیل مہاسوں سے نجات پائیے

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور جراثیم سے صاف ( اینٹی سیپٹک) خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی مدد سے چہرے پر پڑے کیل مہاسے دور کیے جا سکتے ہیں

473750
لہسن کو چہرے پر رگڑ کر کیل مہاسوں سے نجات پائیے


انسان اپنے چہرے پر پڑ جانے والے کیل مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایک برطانوی بیوٹیشن نے ایسا آسان اور سستا نسخہ لوگوں کو بتا دیا ہے جس میں صرف لہسن کو چہرے پر رگڑنے سے دانے غائب ہوجاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیوٹیشن فرح دھوکی نے چہرے سے سفید دھبوں یا کیل مہاسوں کو صاف کرنے کا ویڈیو جب یوٹیوب پر ڈالا تو لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا۔ فرح نے اس نسخے کے دوران اپنے ناخنوں کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے لیے انہوں نے لہسن کے ایک جوے کو لیا اور اپنے داغ پر مسلنا شروع کردیا۔ فرح کا کہنا تھا کہ لہسن کے جوے کو استعمال سے قبل اس پر چند کٹس لگائیں تاکہ اس میں سے جوس آسانی سے نکل سکے پھر اسے اپنے دانوں پر مسل لیں کچھ ہی سکینڈ بعد دانے غائب ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر دانے زیادہ بڑے ہوں تو اس کے لیے لہسن کو رات میں چہرے پر رگڑ کر صبح دھو لیں دانے اس سے دانے غائب ہوجائیں گے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور جراثیم سے صاف ( اینٹی سیپٹک) خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی مدد سے چہرے پر پڑے کیل مہاسے دور کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن اپنی تیزابیت کو ختم کرنے والی خوبی کی وجہ سے درد اور تیزابیت کو دورکرتا ہے جب کہ اسے جلد پر پڑنے والے داغوں کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں