ایپل کی ضرورت نہیں ہمارا کام ہو گیا ہے: ایف بی آئی

واضح رہے کہ FBI گزشتہ دسمبر مین سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث سید رضوان فاروق کےموبائل فون کے پاس ورڈ لاک کو تُڑوانے کےلیے ایپل کی منت سماجت کر رہی تھی تاکہ تفتیشی عمل ختم کیا جائے لیکن اب اُس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ہم نے ایپل کے بغیر حل کرلیا

460276
ایپل کی ضرورت نہیں ہمارا کام ہو گیا ہے: ایف بی آئی

امریکی ادارہ FBI اور ایپل ٹیکنالوجیز کے درمیان پاس ورڈ لاک توڑنے کی جنگ بالاخر ختم ہو گئی ۔

واضح رہے کہ FBI گزشتہ دسمبر مین سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث سید رضوان فاروق کےموبائل فون کے پاس ورڈ لاک کو تُڑوانے کےلیے ایپل کی منت سماجت کر رہی تھی تاکہ تفتیشی عمل ختم کیا جائے لیکن اب اُس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ہم نے ایپل کے بغیر حل کرلیا ہے ۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سید رضوان کے موبائل فون کا تمام تر ڈیٹا ہمارے پاس ہے جو کہ تفتیش عمل کو انجام تک پہنچانے میں مدد دے گا۔

سید رضوان فاروق پر الزام تھا کہ انہوں نے سان برنارڈینو میں ایک دہشت گرد حملہ کرتےہوئے 14 افراد کو ہلاک اور 22 کو زخمی کر دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں