ایپل کی حمایت میں دیگر کمپنیاں بھی شامل ہو گئیں

واضح رہے کہ گوگل، فیس بک، مائیکروسافٹ اور یاہو سمیت متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر اپنی حریف کمپنی ایپل کے حمایت میں قانونی دستاویز جمع کروائی ہیں

448623
ایپل کی حمایت میں دیگر کمپنیاں بھی شامل ہو گئیں

امریکہ میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں نے "ایف بی آئی" کے خلاف عدالتی چارہ جوئی میں ایپل کمپنی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی آئی عدالتی حکم نامے کے ذریعے ایپل کمپنی سے یہ تقاضا کر رہی ہے کہ وہ سان برنارڈینو کے ہلاکت خیز واقعے میں ملوث سید رضوان فاروق کے آئی فون کی معلومات تک رسائی کے لیے ایک سافٹ ویئر بنائے۔

تاہم کمپنی نے اسے مسترد کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل، فیس بک، مائیکروسافٹ اور یاہو سمیت متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر اپنی حریف کمپنی ایپل کے حمایت میں قانونی دستاویز جمع کروائی ہیں۔



متعللقہ خبریں