سائبر حملوں کے خلاف ہمیں تعاون کرنا ہوگا: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے جی جیانگ میں منعقدہ دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں صدر شی نے کہا کہ عالمی ممالک کو انٹر نیٹ پر سائبر حملوں کے خلاف تعاون کرنے کی ضرورت ہے

363354
سائبر حملوں کے خلاف ہمیں تعاون کرنا ہوگا: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہمیں سائبر حملوں کے خلاف دوہرا معیار اپنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔
مشرقی چینی صوبے جی جیانگ میں منعقدہ دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں صدر شی نے کہا کہ عالمی ممالک کو انٹر نیٹ پر سائبر حملوں کے خلاف تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
چینی صدر نے کہا کہ آئندہ کے پانچ سالوں کے دوران ان کا ملک ،محفوظ انٹر نیٹ کے حوالے سے اپنی مربوط حکمت عملی کو پورا کرتےہوئے سائبر حملوں کے خلاف تیار ہو جائے گا۔
اس کانفرنس میں روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف ،پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور قازقستان کے وزیراعظم کریم ماسیموف سمیت دیگر اعلی رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔
یہ کانفرنس 18 دسمبر بروز جمعہ ختم ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں